بغیر میک اپ کی گڑیا
نیو یارک (نیوز ڈیسک )یو کرائن سے تعلق رکھنے والی”ویلیریا لوکیا نوا “جوکہ دنیا بھر میں انسانی گڑیا کے نام سے جانی جاتی ہےں، نے اپنی بغیرمیک اپ کے تصویر سماجی رابطو ںکی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے دنیا کو حیران کردیا ۔ ان پر عام طور پر تنقید کی جاتی ہے کہ ان کا سارا حسن بناوٹی اور میک اپ کا کرشمہ ہے جبکہ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ وہ اصل میں کوئی انسان نہیں بلکہ فوٹو شاپ کا کمال ہے۔ شاید اسی لئے انہوں نے نقادوں کو خاموش کرانے کیلئے میک اپ اتار دیا ہے ۔ تاہم اس کے باوجود یہ بات بحر حال حقیقت ہے کہ ”ویلیریا“ اب تک گڑیا جیسا دکھنے کے لئے درجنوں پلاسٹک سرجریاں کراچکی ہیں ۔مزید یہ کہ ان کے چند ایک خیالات کو نسلی تعصب سے بھرپور بھی قرار دیا جا چکا ہے ۔