پاﺅڈر شراب بھی مارکیٹ میں آگئی

پاﺅڈر شراب بھی مارکیٹ میں آگئی
پاﺅڈر شراب بھی مارکیٹ میں آگئی
کیپشن: Powder

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اب عنقریب شراب پاوڈر کی شکل میں بھی بکے گی ۔ امریکی حکومت نے ”پالکوحل “نامی برانڈ کو اپنا پاو¿ڈر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ابتدائی طورپریہ سات مختلف ذائقوں میں فراہم کیا جائے گا۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سستی اور فوری شراب فراہم کرنا ہے ۔ اب صارفین پانی یا کسی مشروب میں محض یہ پاو¿ڈر چھڑک کر لطف اندوز ہو سکیں گے اور جگہ جگہ اپنی بوتل ساتھ لے جانے یا مہنگی شراب خریدنے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ لیکن ہم اپنے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ پاو¿ڈر کی شکل میں بھی شراب حرام ہی رہے گی ۔ لہذا جو لوگ اسے خریدنے کے منصوبے بنا رہے ہیں وہ ایسے خیالات ذہن سے نکال دیں ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -