شام 2013میںاغوا کیے جانے والے 4 فرانسیسی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا
دمشق (این این آئی) شام میں 2013میںاغوا کیے جانے والے 4 فرانسیسی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق نکولس ہینن، پیئر توریس، دیدیئر فرانسوا اور ایدوآرد ایلیس کو شام کی ترکی سے ملنے والی سرحد کے قریب ایک سنسان علاقے میں چھوڑا گیا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے اور آنکھوں پر پٹیاں لپٹی ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق رہا کیے جانیوالے چاروں صحافیوں کی صحت اچھی ہے۔ ان چاروں فرانسیسی صحافیوں کو گزشتہ برس جون میں دو مختلف واقعات میں اغوا کیا گیا تھا۔ شامی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 30 سے زائد غیر ملکی صحافیوں کو اغوا کیا جا چکا ہے اور ان میں کئی ابھی تک لاپتہ ہیں۔