سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں،ترک صدر

سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں،ترک صدر

  

 انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ روسی طرز حکومت سے مشابہہ نظام جمہوری اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے سیاست میں آنے کے بارے میں قیاس آرائیاں مسترد کر دیں۔صدر گل نے ا ن خیا لات کہ اظہار ضلعی دوروں کے سلسلے میں مختلف آضلاع میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میرا سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کوتاہیا شہرکی شہرت کا باعث بننے والی چینی سازی کے اعلی نمونوں کا مشاہدہ کیا۔بعد ازاںظہرانے میں مقامی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ اور کمپنیوں کو کوتاہیا میں سرمایہ کاری کےلیے راغب کروانے کی ضرورت ہے۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں سیاست میں آنے کے بارے میں قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے انہوں کہا کہ فی الوقت ا±ن کا سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ملک میں روسی طرز حکومت سے مشابہہ ممکنہ نظام رائج کرنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس طرح کا طرز حکومت جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -