انتخابات مےں حصہ لےنا بھارتی قبضہ کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، شبےر ڈار

انتخابات مےں حصہ لےنا بھارتی قبضہ کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، شبےر ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) حرےت رہنما اور مسلم کانفرنس کے چےئرمےن شبےر احمد ڈار نے کشمےرےوں سے نام نہاد بھارتی انتخابات کا بائےکاٹ کرنے کی اپےل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمےشہ انتخابات کوعالمی برادری کو مسئلہ کشمےر کے حوالے سے گمراہ کرنے کے لےے استعمال کےا۔ سوپور کے علاقوں آد ی پورہ اوربٹہ پورہ مےں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شبےر احمد ڈار نے کہا کہ بھارتی آئےن کے تحت انتخابات مےں حصہ لےنے سے مسئلہ کشمےر کو عالمی سطح پر شدےد نقصان پہنچتا ہے اور انتخابات مےں حصہ لےنا بھارتی قبضے کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز جماعتےں ترقی کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگتی ہےں اور بعد مےں ان انتخابات کو بھارتی قبضے کے جواز اور بھارت کے حق مےں رےفرنڈم کے طور پر استعمال کرتے ہےں۔ حرےت رہنما نے اس عزم کو دہراےا کہ شہداءکشمےر کے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچاےا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -