مغربی سوڈان میں مسلح افراد نے تیل کی کمپنی میں کام کرنے والے تین ملازمین کو اغوا کر لیا

مغربی سوڈان میں مسلح افراد نے تیل کی کمپنی میں کام کرنے والے تین ملازمین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم (این این آئی) مغربی سوڈان میں مسلح افراد نے تیل کی کمپنی میں کام کرنے والے تین ملازمین کو اغوا کر لیا ہے جبکہ شدت پسندوں کے حملے میں 2سیکورٹی اہلکار اور 3عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ مغربی سوڈان میں کردفان صوبے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے تیل کی کمپنیز حملے کے دوران دو محافظوں کو ہلاک کر دیا جبکہ جوابی فائرنگ میں تین حملہ آور بھی جاں بحق ہو گئے مغویوں کا تعلق چین، الجزائر اور سوڈان سے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -