عمرے کی ادائیگی کے لیے فلسطینیوں کو رفاح سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دےدی

عمرے کی ادائیگی کے لیے فلسطینیوں کو رفاح سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (اے پی پی) مصر نے عمرے کی ادائیگی کے لیے فلسطینیوں کو رفاح سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس مقصد کے لئے رفاح سرحدی چوکی کو آمدورفت کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ فلسطینی حکومت کے سرحدی چوکیوں سے متعلق ادارے کے منیجر ماہر ابو شوخبہ نے بتایا ہے کہ مصر نے عمرے کی ادائیگی کے لیےآمدورفت کی خاطر فلسطینیوں کو دو دن کے لیے رفاح سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

مصری انتظامیہ نے قبل ازیں5 اپریل کو عازمین عمرہ کو جانے کی اجازت دی تھی۔مصر3 جولائی 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اسرائیل کے محاصرے کے باعث غزہ کا دنیا سے رابطہ کرنے والی رفاح چوکی کو محدود سطح پر استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ 

مزید :

عالمی منظر -