نجکاری کیخلاف واسا یونینوں نے اتحاد کر لیا

نجکاری کیخلاف واسا یونینوں نے اتحاد کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                 لاہور(جاوید اقبال) واسا کی نجکاری کے لئے کمپنی بنانے کے فیصلے کے خلاف واسا کی تمام یونینوں نے ”ایکا“ کر لیا ہے اور تمام لیبر یونینز اور حکومت آمنے سامنے آ گئے ہیں حکومت نے واسا یونینوں کا احتجاج رکوانے کے لئے مسلم لیگ ن لاہور کے عہدیداروں، اراکین اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے جو واسا کی سی بی اے پھول یونین سمیت دیگر یونینوں سے مذاکرات کر کے انہیں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کر کے احتجاجی تحریک کو موخر کرائیں گے جنہوں نے پہلے روز واسا کے یونین راہنماﺅں سے ڈیڑھ گھنٹہ تک مذاکرات کر کے آج پیر کے روز شروع ہونے والی احتجاجی تحریک ایک دن کے لئے موخر کرا دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ واسا کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کمپنی بنانے کے لئے تشکیل دیئے گئے 9رکنی بورڈ آف مینجمنٹ کو مسترد کر دیا ہے اور فیصلہ کرنے والوں کے دفاتر کا گھیراﺅ دفاتر کی تالہ بندی کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیر سے واسا کے 9ہزار ملازمین نے آج سے واسا کے دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان بھی کیا، جسے روکنے کے لئے حکومت نے مسلم لیگ ن لاہور کے اہم راہنماﺅں خواجہ عمران نذیر پرویز ملک کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے گزشتہ روز ایم ڈی واسا ڈاکٹر جاوید اقبال کے دفتر میں سیاسی راہنماﺅں ایم ڈی واسا ڈی سی او لاہور میں کامیاب مذاکرات ہوئے یونین راہنماﺅں چودھری شاہد، رانا اقبال سمیت دیگر راہنماﺅں نے شرکت کی جس میں واسا کے لیبر لیڈروں کو یقین دہانی کر دی گئی کہ حکومت ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور انہیں ملازمتوں سے نہیں نکالے گی اور اس کے لئے آج پیر کے روز ڈی سی ایل ڈی اے احد خان چیمہ ڈی سی او خواجہ احمد خان اور کمشنر لاہور جس میں ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک بھی شریک ہونگے اور واسا ملازمین کے مطالبات خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں گے اسی سلسلے میں خواجہ عمران نذیر نے یونین راہنماﺅں سے کہا کہ وہ آج پیر کی تالہ بندی اور ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں مذاکرات کی میز پر آئیں مطالبات پورے کریں گے جس پر یونین نے آج کی ہڑتال ایک دن کے لئے موخر کر دی اس حاولے سے واسا کی یونین راہنما رانا اقبال چودھری شاہد نے کہا کہ واسا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور حکومت کو واسا کو کمپنی نہیں بنانے دینگے انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لئے ہڑتال کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل منگل سے ہڑتال ہو گی اس پر خواجہ عمران نذیر رکن پنجاب اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں گے ہڑتال کی نوعیت نہیں آئے گی ملازمین کے ملازمتوں کے حقوق کی ضمانت دیں گے۔