تحریک پاکستان میں علماء ومشائخ کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے،ڈاکٹر مجید نظامی

تحریک پاکستان میں علماء ومشائخ کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے،ڈاکٹر مجید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک پاکستان میں علماء ومشائخ کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔حضرت پیر سید غلام محی الدین المعروف بابو جیؒ کی دینی و ملی خدمات اور تحریک قیامِ پاکستان کے دوران کی جانیوالی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے برصغیر میں دین اسلام کی نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔اِن خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتاز صحافی اور نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے چےئرمین جناب ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں حضرت پیر سید غلام محی الدین المعروف بابو جیؒ کی یاد میں منعقدہ سیمینار کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس نشست کے مہمان خصوصی سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سیدغلام معین الحق گیلانی تھے۔ تقریب کا اہتمام نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقع پرسابق سینٹر چوہدری نعیم حسین چٹھہ ، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید،علامہ نزاکت حسین گولڑوی،مولانا نور الٰہی، شیخ عبدالحمید،مولانا محمد شفیع جوش،پیر محمد معروف کرخی،چوہدری تاج دین،پیر علی حیدر شاہ،پروفیسر اظہار الحسن،نواب سلطان علی حیدر،محمد ابراہیم،علماء و مشائخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک‘ نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ قاری محمدحسین گولڑوی نے تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ الحاج اختر حسین قریشی اور عبدالصمد نے بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں ہدےۂ نعت پیش کیا۔