شرارتی بچوں کے ڈرانے دھمکانے سے عام بچوں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے ،تحقیق
لندن(اے پی پی) برطانیہ میں ایک چوتھائی سکول جانے والے بچوں کا کہنا ہے کہ شرارتی بچوں کے ہاتھوں ڈرائے دھمکانے کی وجہ سے ان کی پڑھائی پر برا اثر پڑتا اور گریڈز کم ہوتے ہیں ۔یہ بات 13 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 36,000 طالب علموں سے بات چیت کے بعد تیار کی جانے والی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔’ب±لنگ‘ یعنی ڈرانے دھمکانے کے خلاف کام کرنے والے رضاکار ادارے ’ڈچ دا لیبل‘ کا کہنا ہے کہ ڈرائے دھمکائے جانے والے 56 فی صد بچوں کا خیال ہے کہ اس سے ان کی پڑھائی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے بچوں کو یا تو ’ڈی‘ گریڈ ملے یا اس سے بھی خراب۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’ب±لنگ کے شکار ہر تیسرے بچے نے افسردگی اور بے بسی کے عالم میں خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی بلکہ ان میں سے 10 فیصد بچوں نے تو خود کشی کی بھی کوشش کی۔