اتوار بازار مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ، طارق محمو د

اتوار بازار مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ، طارق محمو د

  

لاہور ( وقائع نگار )داتا گنج بخش ٹاﺅ ن کے ٹیکس کلیکٹر اور شا دمان اتوار بازار کے انچار ج طارق محمو د نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اتوار بازار مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر در جہ اول کی اشیاءعام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نر خو ں پر فروخت کی جاتی ہیں تاکہ شہری ضلعی حکو مت کے اس اقدام سے حقیقی ریلیف حاصل کر سکیں انھو ں نے کہا کہ یہاں پر تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجا م دے رہے ہیں ۔جبکہ صارفین کی شکا یا ت پر ایکشن لیتے ہو ئے ازالہ کیا جاتا ہے انھو ں نے کہا کہ یہاں پر انتظا میہ سبزیو ں و پھلو ں کی کو الٹی کا موازنہ کر تے ہو ئے قیمتو ں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے ہو ئے ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر آ سکے ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ شا دمان اتو ار بازار کو بہتر بنا نے کے لیے گنج بخش ٹاﺅن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔جس سے شا دمان اتوار بازار میں مزید نکھار آئے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -