دنیا کا سب سے بڑا خرگوش ؟

دنیا کا سب سے بڑا خرگوش ؟
دنیا کا سب سے بڑا خرگوش ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی شہر” وورلسٹر “کی” انیتے ایڈورڈز “ کا پالتو خرگوش دنیا کا سب سے بڑا خرگوش ہے ۔ اس کا وزن تقریباً 22کلو گرام ہے اور یہ سال کی 4000گاجریں کھا جا تا ہے ۔ اس کے کھانے کا سالانہ خرچہ ڈھائی ہزار پاو¿نڈ (قریبا 4لاکھ روپے )ہے ۔ اس کی لمبائی 4فٹ 4انچ ہے اس کی مالکہ کا کہنا ہے کہ ڈیرئس نامی یہ خرگوش بے حد لالچی ہے او ر ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتا رہتا ہے یا پھرکھانے کی تلاش میں رہتا ہے ۔ اس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا خرگوش پالنے کا کوئی راز نہیں میں شروع سے ہی اس کی دیکھ بھال ایسے کرتی رہی ہوں جیسے یہ خرگوش نہیں بلکہ کتا ہو ۔ اس خرگوش کی عمر 5سال ہے اور اپنے حجم کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا چکا ہے ۔ 

مزید :

تفریح -