مشرقی یوکرائن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک
کیف(اے پی پی) مشرقی یوکرائن میں مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 5افرادکو ہلاک کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات یوکرائن کے مشرقی شہر سلینسک میں پیش آئے جس میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والی فائرنگ سے 3علیحدگی پسند اور ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واضح رہے کہ سلینسک نامی مشرقی شہر روسی حمایتیوں کے قبضہ میں ہے جو وہاں برسر پیکار ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فی الحال اس سلسلے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ واقع کے بارے میں اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔