سیکیورٹی خدشات پر امریکی طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا
نیویارک (این این آئی)امریکا میں سیکیورٹی خدشات پر مسافر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا تاہم تلاشی کے بعد جہاز کو روانہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور ائیر پورٹ پر بوئنگ طیارے کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگامی طور پر اتارا گیا طیارے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دیتے ہوئے روانہ کر دیا گیا ، طیارے میں 151مسافر سوار تھے جو ڈیٹرائٹ جا رہے تھے۔