حکومت اور فوج کے تعلقات نے امریکہ کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردی :امریکی اخبار

حکومت اور فوج کے تعلقات نے امریکہ کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردی :امریکی اخبار
حکومت اور فوج کے تعلقات نے امریکہ کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردی :امریکی اخبار

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر اوباما قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی کے خواہاں ہیں لیکن سول اور عسکری قیادت کے تعلقات نے امریکہ کیلئے نئی مشکل صورتحال کھڑی کردی ہے ۔ نوازشریف حکومت ، فوج کے تعلقات اور قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے امریکی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی صدر  اوباما پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی  چاہتے ہیں لیکن فوج سول حکومت کی مرضی کے بغیر یہ کارروائی کرنا نہیں چاہتی ، فوج اور حکومت کے تعلقات نے امریکہ کیلئے ایک نئی مشکل صورتحال کھڑی ہوگئی ہے ۔ جیو نیوز  کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ نوازشریف جمہوری اصلاحات کریں اور نوازحکومت اقتصادی اور توانائی بحران سے نمٹے ۔ اخبار کے مطابق فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ حکومت اور عدلیہ پرویز مشرف کے بارے میں ریڈ لائن عبور نہیں کرے گی ۔ پاکستان کی فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ حکومت اور عدلیہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق ریڈلائن عبور نہیں کریگی۔ فوج اور نواز شریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیدا کر دی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -