ایسٹر پر روس نواز علیحدگی پسندوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، یوکرائن

ایسٹر پر روس نواز علیحدگی پسندوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، یوکرائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کیف (اے پی پی) یوکرائن کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسٹر کے موقع پر روس نواز علیحدگی پسندوں کو نشانہ نہیں بنائے گی۔ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے کی جانے والی کارروائی ایسٹر ویک اینڈ کے دوران معطّل رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد یہ بھی ہے کہ علیحدگی پسند قوتوں کو جنیوا معاہدے پر عمل کے لیے راضی کیا جائے۔

 تاہم اس دوران روس نواز باغی مشرقی یوکرائن میں اپنے زیر قبضہ تھانوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو خالی کرنے پر تیار دکھائی نہیں دے رہے۔ امریکا نے ایک مرتبہ پھر روس پر زور دیا ہے کہ وہ باغیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

مزید :

عالمی منظر -