نیپال میں خراب موسم کے باعث سانحہ مونٹ ایورسٹ کے 3گائیڈز کی تلاش ملتوی

نیپال میں خراب موسم کے باعث سانحہ مونٹ ایورسٹ کے 3گائیڈز کی تلاش ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھٹمنڈو(اے پی پی) نیپال میں خراب موسم کے باعث مونٹ ایورسٹ سانحہ کے 3گائیڈز کی تلاش معطل ہوگئی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز برفانی تودے کی زد میں آکر 13کوہ پیما ہلاک اور متعددد لاپتہ ہوگئے تھے تاہم ان میں سے 3گائیڈز کے علاوہ باقیوں کو ہفتے کے روز تلاش کر کے طبی امداد کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وزارت سیاحت کے آفیسر دیپندلا پاﺅڈل نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کے روز تک 3گائیڈز لاپتہ تھے تاہم خراب موسمی صورتحال کے باعث ان کی تلاش کا عمل معطل کر دیا گیا ہے جو کہ موسم بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کر دیا جائیگا۔

مزید :

عالمی منظر -