پابندیوں کے نفاذ سے روسی گیس کی یورپ کو سپلائی معطل ہونے کا کوئی خدشہ نہیں،یورپی یونین

پابندیوں کے نفاذ سے روسی گیس کی یورپ کو سپلائی معطل ہونے کا کوئی خدشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فرینکفرٹ(اے پی پی)یورپی یونین کے انرجی کمشنر گینتھر اوٹنگر نے کہا ہے کہ روس یوکرائن تنازعے کے بعد پابندیوں کے نفاذ سے روسی گیس کی یورپ کو سپلائی معطل ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ گینتھر اوٹنگر نے کہا کہ ان کے متعدد بار گینرپروم کمپنی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت ہوئی جو اپنی گیس یورپی خطے کو فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور روس پر ممکنہ اقتصادی پابندیوں کا گیس فراہمی کے معاہدے پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گیزپروم کا یورپی گیس مارکیٹ میں 25فیصد حصہ ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ سلسلہ منقطع کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ناروے اور الجزائر میںبھی یورپ کو گیس فراہم کرنے والے اہم ممالک ہیں۔ اس کے علاوہ کل گیس کا 30فیصد حصہ یورپ کی اپنی پیداوار سے زیر استعمال ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -