سعودی عرب، خاتون ڈرائیور شوہر سمیت گرفتار، گاڑی ضبط

سعودی عرب، خاتون ڈرائیور شوہر سمیت گرفتار، گاڑی ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں خاتون کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر اس کے شوہر پر جرمانہ عائد کر کے گاڑی ضبط کر لی گئی جبکہ جوڑے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اتوار کو سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 23سالہ سعودی خاتون کو مشرقی صوبہ کے ضلع قاطف میں گاڑی چلاتے ہوئے روک کر اس کے ساتھ بیٹھے اس کے شوہر اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے جوڑے سے دوبارہ قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔ ٹریفک پولیس نے خاتون کے شوہر کو 900ریال جرمانہ اور 7دن کیلئے کار ضبط کرلی جبکہ خاتون کو بلا لائسنس گاڑی چلانے کے جرم میں جرمانہ بھی کیا گیا۔

 سعودی عرب میں عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -