اتوار بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے انکوئری کمیٹی کیطرف سے عملی اقدامات کا آغاز

اتوار بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے انکوئری کمیٹی کیطرف سے عملی اقدامات کا آغاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                               لاہور (اسد اقبال ، تصا ویر ، ذیشا ن منیر )وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف کی جانب سے لاہور میں عوامی ریلیف کے لیے قائم کیے جانے والے سستے اتوار بازاروں کی صو رتحال کو بہتر اور مانیٹرنگ کے لیے قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی نے عملی اقدامات کا آ غاز کر دیا ہے گزشتہ روز ممبر انکوائری کمیٹی کیپٹن (ر) عطا ءمحمد نے ٹیم کے ہمراہ شا دمان مارکیٹ کا ہنگا می دورہ کیا ۔جس میں تما م پہلو ﺅ ں کا جائز ہ لیتے ہو ئے صو رتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے داتا گنج بخش ٹاﺅ ن کے ٹی ایم زبیر احمد خان وٹو اور اور ٹیکس کلکٹرطارق محمو د کو شا با ش دی جبکہ اس بات پر زور دیا کہ شہریو ں کو مقررہ نر خو ں پر سبز یو ں و پھلو ں کی اعلی کوالٹی فراہم کر نے میں کو ئی کسر نہ چھو ڑیں تاکہ شہری حکو مت پنجا ب کے اس اقدام سے حقیقی معنو ں میں مستفید ہو سکیں۔ روزنا مہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شا دمان اتوار بازار کا سروے کیا گیا ۔ جہا ں پر سیکیورٹی کا فقدان تاہم انکو ائر ی ٹیم کے آ نے کی اطلا ع پر تمام انتظا مات کو بہتر بنا یا گیا۔ صارفین نے داتا گنج بخش ٹاﺅ ن کی جانب سے شا دمان اتوار بازار کے انتظا می امو ر پر اظہار اطمینا ن کر تے ہو ئے خادم اعلی پنجا ب کا سہرا سجا نے والی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے کے لیے وعدوں کی تکمیل کرے ۔ شادمان اتوار بازار میں خر یداری کر نے آئی ہوئی رمیزہ عنصر ، سدرہ ، معیز ،خالدہ اورشائستہ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیو ں کی قیمتیں قدرے کم ہیں اور ایک ہی جگہ سے تمام اشیاءکی دستیابی سے ریلیف حا صل کر رہے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ یہاں پر خواتین کو آوارہ لڑ کو ں کی جانب سے پر یشانی کا سامنا ہے لہذا سیکیو رٹی کی صور تحال کو بہتر بنا یا جائے ۔ انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکو مت کو سنجیدگی کا مظا ہرہ کر نا چائیے ۔ مسز علی نے کہا کہ یہا ں پر تمام صور تحا ل بہتر ہے ۔ تاہم صفائی پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔انھو ں نے کہا کہ اگر سسٹم کو بہتر کر لیا جائے تو مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔کو ثر اور غزالہ نے کہا کہ یہا ں پر کچھ سستا نہیں ہے ۔ خادم اعلی پنجا ب کا سہرا سجا نے والے میا ں شہباز شر یف نے اقتدار میں آ کر عوام کو مایو س کیا ۔ مسز کاشف نے کہا کہ یہاں پر اشیاءکی کو الٹی بہتر جبکہ سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسبت یکساں ہیں ۔ شازیہ ، آئمہ اقبال اور اقبا ل یوسف نے کہا کہ یہا ں پر آ کر اندازہ ہوا کہ حکو مت کے جانب سے لگا ئے جانے والے سستے اتوار حقیقت میں شہریو ں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ۔ جو میا ں برادران کا مہنگائی کے اس دور میں شہر یو ں کے لیے اتوار بازار کسی نعمت سے کم نہیں ۔