پنجاب حکومت بجلی کی پیداوار کے منصوبے آگے بڑھارہی ہے، عرفان دولتانہ

پنجاب حکومت بجلی کی پیداوار کے منصوبے آگے بڑھارہی ہے، عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کوئلے اور سولر ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار کے منصوبے آگے بڑھارہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گڈانی اور ساہیوال میں کوئلے کے ذریعے توانائی کے حصول کے منصوبے شروع کرنے کیلئے چینی کمپنیوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان ساہیوال میں660-660میگاواٹ کے 2جدید ترین کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عنقریب اس منصوبے پر بھی کام کا آغاز ہو جائے گا۔ ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ پنجاب اور اہل پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس منصوبے کو ممکنہ حد تک کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔