حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،سعدیہ سہیل

حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران ڈالر کی قیمت تو نیچے لے آئے ہیں لیکن ابھی تک مہنگائی کا جن عوام کو اپنے پنجوں میں دبوچے ہوئے ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے پاکستان میں دودھ ، گوشت، کوکنگ آئل اور دیگر حلال اشیا میں زہر یلے مادے ، خطرناک مضر صحت کیمیکل کی آمیزش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور انسانیت کی تذلیل ہے جس پر حکومت اور فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومتی انسپکشن کمیٹیاں صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہیں عملاً کچھ نہیں کر رہیں۔