سروسز ہسپتال کے انسٹومنٹ سٹور میں اشیا کی کمی کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل

سروسز ہسپتال کے انسٹومنٹ سٹور میں اشیا کی کمی کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کے انسٹومنٹ سٹور میں اشیا کی کمی کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس میں سٹور میں اشیاءکی کمی کمپیوٹر کے اندراج کی غلطی ثابت ہوئی ہے۔ سوچرز 36سو خریدے گئے تھے جبکہ کمپیوٹر میں اندراج کرتے وقت صفر کا غلطی سے اضافہ ہو گیا اور غلطی سے تعداد 36ہزار درج ہو گئی سٹور میں سوچرز جتنی تعداد میں خریدے گئے اتنے ہی چھان بین کے دوران پائے گئے بتایا گیا ہے کہ ا بتدائی تحقیقات رپورٹ ایم ایس کو پیش کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوچرز 36سو خریدے گئے تھے اور 36سو کی ہی ادائیگی کی گئی کمپیوٹر میں تعداد کے اندراج کے وقت آپریٹر نے غلطی سے اضافی زیرو ڈال دیا جس سے غلطی سے تعداد 36سو کی بجائے 36ہزار اندراج ہو گئی تاہم ریکارڈ کی چھان بین کے دوران کوئی گھپلا سامنے نہیں آیا اور سٹور انتظامیہ نے کسی قسم کی کوئی ہیرا پھیری نہیں کی اور نہ ہی چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔