یہودی و قادیانی لابی امن مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ،علامہ ممتاز اعوان

یہودی و قادیانی لابی امن مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ،علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور (پ ر)کل مسالک ”اتحاد علماءکونسل “اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ سپر شیطان امریکہ قبائل کو پاکستان سے الگ کرنے کیلئے قبائل میں بہر صورت آپریشن چاہتا ہے کیونکہ آپریشن میں دہشتگرد فرار اور سویلین عوام کا شدید نقصان ہوتا ہے جس سے ملک مخالف جذبات جنم لیتے ہیں اسلئے حکومت و طالبان امریکی سازش ناکام بنانے کیلئے امن عمل کو ہر حال میں کامیاب بنائیں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ یہودی و قادیانی لابی امن مزاکرات سبوتاژ کرنا چاہتی ہے اور وہ اس ناپاک مقصد کیلئے سرگرم دکھائی دیتی ہے اگر خدا نخواستہ امن مزاکرات ناکام ہوئے تو یہ ملک و قوم کیلئے بہت بڑا المیہ ہوگا طالبان ضد چھوڑ دیں اور اس طرح حکومت و طالبان مل کر امریکی ایجنڈا یکسر دفن کرکے امن مزاکرات کو آگے بڑھاتے ہوئے کامیاب بنائیں یہی پوری قوم کی آواز اور مطالبہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -