ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے ،شفیق قادری

ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے ،شفیق قادری

  

لاہور (پ ر )تنظیم خدمت خلق پاکستان و شہریان لاہور کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ کے باہر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد شفیق قادری سماجی راہنما ڈاکٹر شاہد نصیر ، صاحبزادہ مصطفی چشتی ، عمر ممتاز اعوان ، خالد انصاری ، ماسٹر عباس علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہے پوری قوم ”ملک کو تاریکیوں سے بچاﺅ ،کالا باغ ڈیم بناﺅ “کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جائے مقررین نے کہا کہ پانی زندگی ہے قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندگی دی ہے بھارت سے اگلی اور ایٹمی جنگ اب صرف پانی پر ہی ہوگی غیورعوام کالا باغ ڈیم مخالف بھارتی آلہ کار سیاستدانوں کا بھی بھرپور محاسبہ کرے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایٹم بنایا ، موٹروے بنائی اور اب ملکی تعمیر و ترقی کا جام پہیہ چالو کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم بنانے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کریں اگر نواز شریف نے کالا باغ ڈیم تعمیر کیا تو اگلے الیکشن میں بھی قوم انہیں اقتدار میں لائے گی بصورت دیگر عوام انہیں ہرگزووٹ نہیں دینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -