ہیلتھ ڈیلوری سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے ٹی آر ایف کے زیر اہتمام سیمینار

ہیلتھ ڈیلوری سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے ٹی آر ایف کے زیر اہتمام سیمینار

  

لاہور (پ ر) بُنیادی طبی یونٹ اور دیہی مراکز صحت کی سطح پر بہتر ہیلتھ ڈیلوری سسٹم رائج کرنے کی بُہت اشد ضرورت ہے۔ ٹی آر ایف کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق جو مہمان خصوصی تھے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سو ارب روپے صحت کے شعبے پر خرچ کرنے کے باوجود ہیلتھ ڈیلوری شاندار نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ بُنیادی طبی یونٹ اور دیہی مراکز صحت پر ڈاکٹرز کام کرنے کو تیار نہیں تاہم اب نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو تعینات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیک نیتی ، محنت اور لگن سے کام کریں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر زاہدہ سرور، ڈاکٹر فاروق اعظم ، ڈاکٹر جاوید عمر سیمت ہیلتھ مینجرز اور تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -