سنٹرل پبلک سکول‘ سنگھ پورہ کے اساتذہ وطلبہ کا مطالعاتی دورہ
لاہور(پ ر) سنٹرل پبلک سکول‘ سنگھ پورہ‘ لاہور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے پنجاب پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ‘ میکلوڈ روڈ‘ لاہور گورنمنٹ اقبال ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ براڈ ویژن ہائی سکول‘ مدینہ چوک‘ سلامت پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ چوہدری کالونی‘ رسول پاک‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کوٹ کمبوہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رحمن روڈ‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ فاضلیہ کالونی‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 693تھی ۔