علامہ اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب آج ہوگی
لاہور(پ ر)شاعر مشرق‘حکیم الامت‘مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 76 ویں یوم وفات کے موقع پرآج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ممتاز صحافی اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،جسٹس (ر) بیگم ناصرہ جاوید اقبال ، پیر سید محمد کبیر علی شاہ ،بیگم بشریٰ رحمن، ولید اقبال ایڈووکیٹ، اوریا مقبول جان، صاحبزادہ سلطان احمد علی،پروفیسر ہمایوں احسان اور علامہ احمد علی قصوری شامل ہیں نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔