مصر میں اخون المسلمین کے مزید 29ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

مصر میں اخون المسلمین کے مزید 29ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

  

                                                    قاہرہ۔(اے پی پی)مصر میں وزارت داخلہ سے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسسز نے قاہرہ، غیزہ، اسکندریہ، سویز اور الا شرقیہ شہروں سے تنظیم اخوان المسلمین کے 29 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ملک کی قومی اتحاد کی اپیل پر فوجی بغاوت کے خلاف اور ملکی آئین کی حمایت کے لیے دارالحکومت قاہرہ میں، اسکندریہ اور ملک کے دیگر شہروں میں "مصر ہمارا ہے" کے زیر عنوان مظاہروں میں فوج کے ملکی انتظامیہ کو اپنی تحویل میں لینے اور سابق وزیر دفاع عبدالفتاح الا سیسی کے صدارتی امیدوار بننے کے خلاف احتجاج کیا۔مصر میں سیکورٹی فورسسز کی 3 جولائی 2013 میں فوجی بغاوت سے ابتک اخوان کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو زیر حراست میںلینے کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ےاد رہے کہ مصری حکومت نے تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -