ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور نیویارک میں ہوگا

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور نیویارک میں ہوگا

  

                              تہران(این این آئی)ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور امریکی شہر نیویارک میں ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع جوہری پروگرام پر بات چیت کےلئے 5مئی سے لے کر 9 مئی کی تاریخیں طے کرلی گئیں اس دوران فریقین کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے تکنیکی پہلوو¿ں پر بات کی جائے گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت حمید بعید نژاد کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -