آپؐ کی تشریف آوری سے جہالت و گمراہی کا خاتمہ ہوا ، سیف اللہ خالد

آپؐ کی تشریف آوری سے جہالت و گمراہی کا خاتمہ ہوا ، سیف اللہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر )پاکستان مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی چےئرمین و سجادہ نشین غوثیہ آستانہ نارووال صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی القادری نے کہا ہے کہ آمد مصطفیﷺ سے گلشن توحید میں بہار آئی اور کائنات میں پھیلی ہوئی محرومیوں کا خاتمہ ہوا خالق کائنات نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت اور مختار کل نبیؐ بنا کربھیجا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیون اپ پھاٹک نزد سبزمنڈی رہائش گاہ ملک محمد اختر نواز پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیﷺ سے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی تشریف آوری سے جہالت و گمراہی کا خاتمہ ہوا اور کفر و شرک کے سیاہ بادل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے انہوں نے کہا کہ محافل میلاد النبیﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں آپﷺ کی سیرت مبارکہ کے مطابق بسر کریں صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہمارئے ایمان کی اساس اور دین اسلام کی اصل روح ہے آج معاشرہ جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے محفل سے صاحبزادہ سید عاطف گیلانی ،علامہ توقیر الحسن باجوہ،ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی ،ملک محمد الیاس رضا ،محمد عثمان قادری و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔