گیارہ مئی کا جلسہ پنکچرلگانے والوں کے ہوش اڑا دے گا ،فرخ جاوید مون

گیارہ مئی کا جلسہ پنکچرلگانے والوں کے ہوش اڑا دے گا ،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنکچرلگانے والوں نے اپنے اقتدار کے پہلے 10ماہ میں عوام کو فاقوں ،خودکشیاں ،ڈکیتیوں،مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں ٹیکس لگا کر عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے جس وجہ سے آج پنجاب میں لوگ خودکشیاں اوراپنے بچے بیچنے پرمجبورہیں ،پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے صرف لاہورشہر میں تین ماہ کے دوران 1814گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے شہری محروم ہوئے ، فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا 11 مئی کا احتجاجی جلسہ عام انتخابات کے دوران پنکچرلگانے والوں کے ہوش اڑا دے گا ۔
اورگیارہ مئی کوتحریک انصاف کے نوجوان اورعوام باہرنکل کرثابت کریں گے کہ گیارہ مئی کوتحریک انصاف کے مینڈیٹ پرپنکچرلگا کرڈاکہ مارا گیا تھا۔