طیبی عثمانیہ شفاخانہ ٹاؤن شپ میں فری میڈیکل کیمپ 30اپریل کو لگایا جائیگا

طیبی عثمانیہ شفاخانہ ٹاؤن شپ میں فری میڈیکل کیمپ 30اپریل کو لگایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) زئی ویلفیئرٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام طیبی عثمانیہ شفا خانہ ٹاؤن شپ برکت چوک بشیرپلازہ المدینہ روڈ نزد بلوچ ملک شاپ لاہور میں مورخہ30اپریل بروز بدھ صبح 10تا 3بجے انسداد ہیپا ٹائٹس فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رشید زئی ،ڈاکٹر ربینہ خان، ڈاکٹر عمرانہ ملک ،ڈاکٹر عاطفہ سرفراز ،ڈاکٹر زینب تبسم،ڈاکٹر کرن،ڈاکٹر محمد افضل میو پر مشتمل میڈیکل مشاورتی بورڈ ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کریں گے۔کیمپ کا افتتاح صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کریں گے جبکہ آرگنائرز میں پروفیسر حکیم غوث علی حسن، پروفیسر حکیم غلام باری اور پروفیسر حکیم محمد ارشاد ورک شامل ہیں۔