گڈز ٹرانسپورٹ کے کچھ بلز تاحال کلیر نہیں کئے گئے ، لالہ یاسر
لاہور( پ ر ) آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر لالہ یاسر، چےئر مین چوہدری ارشد ،وائس چےئر مین چوہدری شیر علی ،عامر خان ،ملک ریاض اعوان ،ملک تنویرالدین ،ندیم ،علی اکبر،سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے جنرل الیکشن میں بیلٹ باکسز ،و دیگر سامان کی شہر بھر میں تر سیل و دیگر اموار کیلئے استعمال کئے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ کے کچھ بلز طویل عر صہ گزر جانے کے باوجود تاحال کلیر نہیں کئے گئے جبکہ اس حوالے سے ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈہ آفس اورضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں بلز کلےئر کروانے کیلئے دفتروں کے درجنوں چکر لگاؤے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے
انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت کر ینگے گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے جنرل الیکشن میں استعمال ہو نیوالی گڈ ز ٹرانسپورٹیشن کے بلز کو فوری طور پر کلےئر کروایا جائے وگر نہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر ینگے تاکہ حقائق اُن کے سامنے آسکیں ۔