علامہ اسلم صدیقی کا درس ہدایت کی نشست سے خطاب
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس ہدایت کی نشست میں (’’سورۂ الاعراف) کے دوسرے رکوع کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم نصیحت ہے۔ فرمایا کہ ہم نے تمہیں پیدا کیا اور تمہاری تصویر کشی اور تخلیق کی، جو درجہ بدرجہ بڑھتی گئی۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نہ صرف قادر ہے بلکہ غالب ہے پرندوں کو اڑانا سکھایا، مچھلیوں کو تیرنا سکھایا یا انسان کو علم انسان دیا، نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد اعجاز نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف انسان کو پیدا کیا، بلکہ احساسات اور ارادوں کو قوت بخشی جو کچھ اللہ تعالیٰ جانتا وہ انسان ہیں جانتا، انسان کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ، شعور دیا۔ اللہ کے پیغمبر تشریف لائے، انسان اور حیوان میں بنیادی فرق ہے، جبکہ اللہ نے انسانی مخلوق کو بڑی طاقت بخشی۔ اللہ کی بندگی کے لئے پیدا کیا آپ ؐ کے آنے سے پہلے حیوانی زندگی عام تھی، فساد برپا تھے آپؐ جب دنیا میں تشریف لائے تو قرآن کریم لائے اور یہی کتاب تمہارے لئے مکمل نصیحت ہے مکمل رہنمائی کرتی ہے جبکہ آپ ؐ ہمارے لئے رہنماہیں۔اللہ کے رسول ؐ انسان کو انسان بنانے کے لئے تشریف لائے، پورے 25سال میں پورے جزیرۂ عرب میں دنیا کا نقشہ بدل گیا۔ڈاکٹر اسلم صدیقی نے مزید بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ تم آدم کو سجدو کرو، سوائے ابلیس کے سب نے آدم کو سجدہ کیا، دین اتبائے رسول کا نام ہے، جبکہ مقصود اللہ ہی ہے مگر یہ سجدہ حضرت آدم کو نہیں تھا بلکہ اللہ کو ہی تھا جبکہ قیامت کے پہلے مرحلے میں شیطان بھی مرے گا۔ فرمایا کہ اے شیطان تمہیں مہلت دی جاتی ہے۔ شیطان ہمیشہ گمراہ کرتا ہے اور قیامت تک کرتا رہے گا،لیکن اللہ کے نیک بندوں پر شیطان کا وار نہیں چلے گا۔ اللہ کے چاہنے والے اللہ کی شریعت اور بنی پاک ؐ کی سنت اپنائیں گے بلکہ سیدھا راستہ اپنائیں گے۔ شیطان کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے، جس نے شیطان کی پیروی کی ہو گی وہ شیطان ہی ہے، کیونکہ اللہ پاک نے شیطان کو نافرمانی کی وجہ سے رد کر دیا تھا یہی جنمی لوگ ہوں گے۔