حکو مت مہنگائی کا قلع قمع کر نے کیلئے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے، بابر محمود

حکو مت مہنگائی کا قلع قمع کر نے کیلئے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے، بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )انجمن تاجران ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ خد مت گروپ کے چیئر مین با بر محمو د نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکو مت کی اقتصادی پا لیسیو ں کی بدو لت پاکستانی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے مگر معیشت کے بہتر ہونے کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ اشیائے ضرور ت کی فراہمی والے مافیاز اور کارٹلز کے ہاتھوں عام آدمی کی جو درگت بن رہی ہے اسے بچانے کی کوئی تدبیر نہیں ہو رہی ۔ صرف گورننس کو بہتر کرنے سے ہی ان اشیاء کی مصنوعی مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے لئے حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اگر عام آدمی کو مہنگائی سے نجات نہیں ملتی تو معیشت کی بہتری کے سارے اعداد و شمار سوائے جادو گری کے اور کچھ بھی نہیں با بر محمو د نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت مہنگائی کا قلع قمع کر نے کے لیے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئےتاکہ عا م آ دمی تک اس کے ثمرات پہنچ سکے اور ملک تر قی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔