میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کا ہنگامی اجلاس، حامد میر پر حملے کی مذمت
لاہور(پ ر) معروف کالم نگار اینکر و سینئر صحافی حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کئے گئے ان کو پیٹ میں دو اور کندھے پر ایک گولی لگی۔ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اس اجلاس میں عاطف عارف، میاں طیب ممتاز، عاصم لطیف ،حافظ شاہد سعید، رانا خالد، مرسلین غازی، حاجی وسیم، اصغر خان کے علاوہ جاوید اشرف، غلام سرور، شکیل احمد ، میاں ندیم، چوہدری اظہر، عمران باجوہ، اعجاز جٹ و دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر میڈیا ورکرز لاہور کی طرف سے صحافی تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیساتھ ساتھ حامد میر کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں ۔ اس موقع پر تنظیمی عہدیداران نے مالکان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو اپنی ڈیوٹی کے فرائض کی انجام دہی کے دوران مکمل طور پر تحفظ فراہم کریں اس اجلاس میں حافظ شاہد سعید کے والد گرامی جو کہ مشرق اخبار سے منسلک رہ چکے ہیں ان کی وفات پر بھی ایک تعزیتی ریفرنس پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا مغفرت کی گئی