ڈالر زمین پر پھر بھی مہنگائی آسمان پر ہیں ، ناصر رمضان گجر
لاہور (پ ر )پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ ڈالر تو زمین پر آگیا مگر مہنگائی پھر آسمان پر ہے ، جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کے دور حکومت میں مہنگائی اور بیروزی کو کنٹرول میں تھی، آج ن لیگ کے دور حکومت میں مہنگائی اور بیروز گاری میں ریکارڈ اضافے سے غریب آدمی ایک روٹی کو ترس گیا ہے ، حکمرانوں کو اپنے غیر ملکی دوروں سے تو فرست نہیں ہے وزیر اعظم کو چوہیے کہ غیر ملکی دوروں کے بجائے ملک کے پسماندہ علاقوں کے دورے کرنے چاہیے تاکہ حکمرانوں کو پتہ چل سکے کہ غریب آدمی کیسے زندگی گزار رہا ہے ۔