معاشرے سے تمام برائیوں کا خاتمہ نظام مصطفی ؐکے نفاذ سے ہی ممکن ہے، شمس الدین بخاری

معاشرے سے تمام برائیوں کا خاتمہ نظام مصطفی ؐکے نفاذ سے ہی ممکن ہے، شمس الدین ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان نے کہا ہے کہ معاشرے سے ناانصافی ،غربت،جہالت کا خاتمہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ممکن ہے یہ نظام عملی طور پر خلفائے راشدین نے نافذ کیا جس پر ہر طرف رحمتیں برستی رہیں،دشمن ملک کو بدا منی کا شکار کر نا چاہتا ہے تاکہ پا کستان عد م استحکام کا شکار ہو.ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزجماعت اہلسنّت لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی،اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے لاہور میں جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام ’’یوم خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔مقررین نے کہاکہ نفاذِ نظامِ مصطفی کے لیے قراردادِ مقاصد پر عمل یقینی بنایا جائے نظامِ مصطفی رحمتوں اور برکتوں والا نظام ہے جس سے ہر ایک کو سکھ اور سکون ملے گا۔ بدامنی کے سائے تلے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ قوم امن کے دشمنوں کو پہچان چکی ہے دہشت گردی کی یلغار کو عوامی للکار سے روکا جائے۔ ملک کا چپہ چپہ دہشت گردی کا نشانہ ہے اور پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ دھماکوں کی گونج میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -