صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ احمد لدھیانوی

صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے،قاتل اور دہشت گرد آزاد،قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس اور حکومتی رٹ ناکام ہوچکی ہے،حامد میر پر حملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں،کراچی آپریشن کے باوجود روزانہ کئی کئی لاشیں گررہی ہیں،صحافی برادری پر حملوں سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہورہاہے،اہلسنّت والجماعت صحافی برادری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ساتھ ہوگی۔ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سینئر اینکر پرسن حامدمیر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حامد میر حق گو ،نڈر اور بے باک صحافی ہیں،صحافی برادری اورمظلوم عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے،صحافیوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ایک سازش ہے ،قتل و غارت گری سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،پوری قوم حامدمیر کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے،مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،حکومت صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے،اس دُکھ بھری گھڑی میں اہلسنّت والجماعت حامدمیر کے لواحقین اور صحافی برادری کے ساتھ ہے،حکومت اس کیس کو ٹیسٹ کیس بناکر دہشت گردوں اور قاتلوں کو بے نقاب کرے۔