صدیق اکبرؓکے اسلام کیلئے سرانجام دئیے گئے کارناموں کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آصف نعمانی
لاہور(سٹاف رپورٹر) ورلڈ امن مشن پاکستان کے چیئرمین مفتی محمد آصف نعمانی نے کہا کہ خلیفہ بلافصل سیدنا صدیق اکبر رضیٰ اللہ تعالیٰ عنہ اللہ کے پیارے حبیب ﷺکے پسندیدہ شخص ہونے کے ساتھ نرم خو اورحساس دل رکھنے والے شخص تھے وہ ہر وقت خوف خدا او رمحبت رسولﷺ میں مبتلا رہتے تھے تاکہ بروز قیامت اپنے اعمال کی وجہ سے اللہ کی گرفت میں نہ آجائیں انہوں نے اسلام کے لیے ایسے ایسے کارنامے سرانجام دئیے جن کوقیامت تک یاد رکھا جائے گا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نظام رحمت سے دوری کی وجہ سے مصائب ،مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ بندے کو بندے کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی غلامی میں لانے کا پیغام حضور ؐ لے کر آئے ۔