بانڈی پورہ میں کٹھ پتلی وزیر پر لوگوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 20 پولیس اہلکار زخمی

بانڈی پورہ میں کٹھ پتلی وزیر پر لوگوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 20 پولیس اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے شاہ گنڈ بانڈی پورہ علاقے میں لوگوں نے بھارت نواز پارٹی نیشنل کانفرنس کے وزیر محمد اکبر لون کے قافلے پر حملہ کرکے ایک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 20پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اکبر لون کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرنا تھا،لوگ نام نہادانتخابات کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

نوجوانوں نے کٹھ پتلی وزیرکے قافلے پر پتھراؤ کیا،راستے کو بلاک کیااور علاقے میں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کے مکانوں پر حملے کئے جس کی وجہ سے کٹھ پتلی وزیر اجلاس سے خطاب کئے بغیر ہی واپس لوٹنے پر مجبو ہوا۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کچھ ہی عرصہ پہلے علاقے میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان فرحت احمد ڈار کو دن دہاڑے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -