مشرف کو ہیرو جیسا پرٹوکول ملک اور قوم سے نا انصافی ہے،عوامی رائے

مشرف کو ہیرو جیسا پرٹوکول ملک اور قوم سے نا انصافی ہے،عوامی رائے

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) پرویز مشرف کو ہیرو جیسا پرٹوکول ملک اور قوم سے نا انصافی ہے اور ان کوبیرون ملک بھیجنے کی راہیں صاف ہو رہی ہیں۔سابق صدر کراچی سے سیدھا بیرون ملک جائیں گے ،سزا نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان میں قانون صرف عام آدمی کےلئے ہے۔پرویز مشرف کا جرم دنیا کے سامنے ہے جس کو سزا نہ دینا کوتاہی ہو گی۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے سروے میں شجاعت منصور اور زوہیب حسن نے کہا کہ پرویز مشرف کو کراچی سے سیدھا دبئی یا یورپ بھیجا جائے گا۔حکومت قوم کو الجھانے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کا بھی نقصان کر رہی ہے ،مجرم وک ہیرو جیسا پرٹوکول ملک اور قوم سے ناانصافی ہے۔عاصم نثار، شکیل احمد اور فراز شیخ نے کہاکہ پاکستان میں با اثر افراد کو سزائیں نہیں دی جاتیںاسلئے پرویز مشر ف کو بھی محفوظ طریقے سے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔تنویر احمد اور روحیل نے کہاکہ پرویز مشرف کا جرم دنیا کے سامنے ہے اسلئے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اگر سابق صدر کو بیرون ملک جانے دیا تو عوام کا حکومت اور متعلقہ اداروں پر اعتماد اٹھ جائے گااور ملک آئندہ بھی آمروں سے محفوظ نہیں ہو پائے گا۔

عوامی رائے

مزید :

صفحہ آخر -