وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں کا وفد حمزہ شہباز کی قیادت میں آج چین روانہ ہو گا

وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں کا وفد حمزہ شہباز کی قیادت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آئی اےن پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور ایم این اے جنید انور کی قیادت میں پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں پر مشتمل 15 رکنی وفدآج (پیر ) سے چین کے 9 روزہ دورے کا آغاز کرے گا۔ چین کی حکمران کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گی۔ چینی حکومت29 اپریل تک جاری رہنے والے پاکستانی وفد کے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور ایم این اے جنید انور کی قیادت میں چین جانے والا وفد میزبان ملک کے شہروں چنگ دو،بیجنگ اور گانگ ذو کا دورہ کرے گا۔
چین روانہ

مزید :

صفحہ آخر -