اوباما کے اندر کا بچہ باہر آگیا،بچوں کی طرح منہ چڑھا کر دکھایا
واشنگٹن (بیورو رپورٹ)یہ کام کا پریشر ہے یا شرارت کہ امریکی صدر اوباما کی تصویر جب ایک خاتون نے اپنے سمارٹ فون پر بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے منہ چڑھانا شروع کر دیا۔ اوباما کی تصویر ایک خاتون نینسی لوبن بنا رہی تھیں جس پر صدر اوباما نے ان کو بچوں کی طرح منہ چڑھا کر دکھایا۔اوباما کی اس بچگانہ حرکت پر خاتون قہقہ مارکر ہنسنے لگیں اور اوباما بھی خوشگوار موڈ میں چلے گئے۔