بھارت میں بیوٹی پارلر سے تیار ہونیوالی گائے کی بیل سے شادی

بھارت میں بیوٹی پارلر سے تیار ہونیوالی گائے کی بیل سے شادی

  

لندن (بیورورپورٹ) ہندوستان کے صوبہ مدھیا پردیش میں بیوٹی پارلر سے تیارہوکر آنیوالی ایک گائے اور بیل کی شادی کی رسم ادا کی گئی۔اس شادی کی رسم پر دس ہزار پاﺅنڈ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ بیل اور گائے کی شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد جمع ہوئے جنہوں نے دولہا اور دلہن کا زبردست استقبال کیا گیا۔بیل دولہے کو سر پر پگڑی پہنائی گئی جبکہ گائے دلہن کو اس علاقہ کے قدامت پسند ہندوﺅں نے زیورات اور عروسی لباس پہنایا۔نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ اس انوکھی شادی کی تقریب سے قبل گائے کو بیوٹی پارلر سے تیار کرایا گیا، آنکھوں میں کاجل اور ہونٹوں پر لپ سٹک لگائی گئی۔ پنڈت نے گائے اور بیل کو منتر پڑھ کر جیون ساتھی بنا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -