ساڑھے گیارہ انچ داڑھی والی امریکی خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ساڑھے گیارہ انچ داڑھی والی امریکی خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

  

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) 29 سالہ امریکی خاتون جیسا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے چہرے پر ساڑھے گیارہ انچ لمبی داڑھی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ خاتون نے مسلسل دوسری بار ایک شو میں شرکت کی ہے دیگر داڑھی والی خواتنی بھی وہاں شریک ہوئیں تاہم کوئی دوسری عورت اس کا ریکارڈ نہ توڑ سکی۔ امریکی خاتون کا پسندیدہ شغلہ داڑھی کے گھنے بال بڑھانا ہے۔ یہ خاتون 6 مئی 2014ئ کو کسی ٹی وی شو میں پہلی بار شریک ہو کر اپنے اس ریکارڈ کی تفصیلات بتائے گی۔ دیگر داڑھی والی خواتین کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے ان میں ایک ایسی خاتون شامل ہے جس کی داڑھی سات فٹ آٹھ انچن ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -