کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد،راولپنڈی ، گوجرانوالہ میں کےساتھ بارش کا امکان

کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد،راولپنڈی ، گوجرانوالہ میں کےساتھ بارش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد،راولپنڈی ، گوجرانوالہ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز میں بلوچستان، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، حیدرآباد، سکھر، کراچی اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) پیر کی شام سے کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران حیدر آباد،سکھر ،کراچی اورلاڑکانہ ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش کا امکان

مزید :

صفحہ آخر -