اقبال نے عوام کو مذہب کا پیغام سمجھنے اور تحقیق کرنے کی جرات دی،زرداری

اقبال نے عوام کو مذہب کا پیغام سمجھنے اور تحقیق کرنے کی جرات دی،زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 76ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہیں خرجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں تاکہ ان لوگوں کا مقابلہ کر سکیں جو مذہب کے نام پر اور طاقت کے ذریعے اپنا سیاسی ایجنڈا عوام پر تھوپنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک ایسے شاعر اور فلسفی تھے جنہوں نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا وژن دیا بلکہ انہوں نے عوام کو مذہب کا پیغام خود سمجھنے اور تحقیق کرنے کی جرا¿ت دی۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں اور جنگجوﺅں نے اسلام کے پیغام کو مسخ کر دیا ہے اور ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پیغام کو علامہ اقبال کی مدد سے درست کر لیں۔ علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر ہمیں اپنے اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم کسی کو بھی تشدد کرنے کے لئے مذہب کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہی بات علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ علامہ اقبال مذہب کو ایک متحرک اور زندہ قوت سمجھتے تھے اور مذہب کی تسلسل کے ساتھ تشریح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ مذہبی سوچ کی تشریح علامہ اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں کریں اور ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔
زرداری

مزید :

صفحہ آخر -