پراونشل کو آپریٹو بنک کی تمام برانچز کو آن لائن،ای میل اور نیٹ کی سہولت فراہم

پراونشل کو آپریٹو بنک کی تمام برانچز کو آن لائن،ای میل اور نیٹ کی سہولت فراہم

  

لاہور (وقائع نگار )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ پراونشل کو آپریٹو بنک کی تمام برانچوں کو آن لائن،ای میل اور انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور جلد ہی اے ٹی ایم اور فون بنکنگ کی سہولت بھی صوبہ بھر کی برانچوں میں فراہم کر دی جائے گی -پی پی سی بی ایل فصل خریف 2014کیلئے 15اپریل سے پیداواری قرضہ جات کا اجراءکردیا ہے - یہ قرضہ جات زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکار ممبران میں ان کی زرعی ضرورریات کے مطابق جاری کئے جارہے ہیں جس کے لئے بنک نے 2ارب 50کروڑ روپے کے فنڈمختص کر دیئے ہیں-صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروانشل کو آپریٹو بنک ملک کا واحد شیڈو لڈ بنک ہے جو ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی کامیابی کے 100سال مکمل کرنے کی طرف جا رہا ہے

 نیٹ سہولت فراہم

مزید :

صفحہ آخر -